نیوز ڈیسک
اداکارہ نوشین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ڈائریکٹر نبیل الرحمٰن لطفی اور ان کی اہلیہ نے ان سے 35 لاکھ روپے لیۓ اور فرار ہوگئے، اور اس بارے میں دو مقدمات بھی درج ہیں۔
حال ہی میں، نوشین شاہ نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں میزبان نادیہ خان نے ان سے ایک سوال پوچھا کہ کیا کبھی کسی نے آپ کو بے وقوف بنایا ہے، جس پر نوشین شاہ نے اعتراف کیا کہ انہیں حال ہی میں ایک ڈائریکٹر نے دھوکا دیا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ “نبیل الرحمٰن لطفی اور ان کی اہلیہ جو بظاہر میرے دوست تھے مجھ سے 35 لاکھ روپے لے کر بھاگ گئے ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ نبیل نے ان سے کہا تھا کہ وہ کرپٹو کا کام کرتے ہیں اور انہیں انویسٹ کرنے کی پیشکش دی، جس پر نوشین نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے دے دیے۔ انہوں نےمزید بتایا کہ انہوں نے فلم کے لیے 15 لاکھ روپے ادھار دیے تھے، لیکن اب وہ غائب ہوچکے ہیں۔ نوشین شاہ نے ساتھی اداکاروں کو تنبیہ دی کہ اگر کسی کے ساتھ لین دین ہو تو کاغذی کارروائی کریں۔
انہوں نے بتایا کہ نبیل الرحمٰن نے ان کے علاوہ شوبز کے دیگر لوگوں سے 5 سے 6 کروڑ روپے لیے ہیں، اور دونوں میاں بیوی غائب ہیں، اور ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج ہیں۔ نوشین شاہ نے اظہار کیا کہ آج کل ہم کسی پر بھروسہ نہیں کرسکتے جب تک آپ کسی کو پرانا نہ جانتے ہوں