ایرانی حملے کے مالی نقصانات، اسرائیل کو 53 ملین ڈالر کا نقصان

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ایرانی حملے میں اسرائیل کو ہونے والے مالی نقصانات سے متعلق ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے ایرانی حملے سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کیں، لیکن انشورنس دعووں کے ذریعے اسرائیل کو پہنچنے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ سامنے آ گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق تقریباً 2,500 اسرائیلیوں نے انشورنس کے دعوے جمع کرائے ہیں۔ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کیے تھے، جس سے تل ابیب کے تجارتی مرکز میں 2,500 گھروں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیل کو 53 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ 2 فوجی مراکز بھی شدید متاثر ہوئے۔

اسرائیلی فضائیہ کے تیل نوف اور نیو اتم مراکز کے نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ ایرانی حملہ گزشتہ برس سے جاری جنگ کے بعد سے اب تک کا سب سے مہنگا واقعہ ہے۔ ملبے سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ بھی ابھی تک جاری نہیں ہوا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4589

Leave A Reply

Your email address will not be published.