آئی پی ایل کیلئے دورۂ پاکستان چھوڑنے والے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک

0

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے پاکستان کا دورہ چھوڑنے والے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹرز بھارت میں سیزن کے اچھے آغاز کے لیے میچز کے منتظر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے 9 کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ میں معاہدے کر چکے ہیں، لیکن اب تک صرف 4 کرکٹرز کو میچز کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

آئی پی ایل میں ٹیم میچ کے لیے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کر سکتی ہے، جس سے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو پلیئنگ الیون میں شامل ہونے میں مشکلات آ رہی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو میڈیا کے مطابق صرف پریکٹس کرتے اور پانی پلانے کے لیے دوڑتے دکھایا گیا ہے۔ ان میں کین ولیمسن نے تین میچوں میں 27 رنز بنائے، فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 4 میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور راچن رویندرا نے 5 میچوں میں 112 رنز اسکور کیے۔

آئی پی ایل میں میچل سینٹنر، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس اور میٹ ہنری کو اب تک کوئی میچ نہیں ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.