اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اعتراف کیا کہ ان کی طلاق کے باعث بچوں کو زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
جاوید شیخ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ناکام شادیوں اور بچوں کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کھل کر بات کی۔
اداکار نے بتایا کہ ان کی دو شادیاں ہوئیں، پہلی شادی اداکارہ زینت منگی سے ہوئی تھی جس سے ان کے دو بچے، مومل اور شہزاد پیدا ہوئے، اور دوسری شادی اداکارہ سلمیٰ آغا سے ہوئی۔ تاہم، دونوں شادیاں تین سال ہی چل سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلاق کے بعد میرے بچوں کو زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
جب بچے بڑے ہوئے اور میری بیٹی مومل نے شادی سے پہلے کہا کہ مجھے گھر واپس آنا ہوگا، تو میں نے اپنی بیٹی کی خواہش کے مطابق گھر واپس آ کر ان کے ساتھ وقت گزارا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ اس بات پر مطمئن ہیں کہ انہوں نے اپنی دونوں بچوں کی شادیوں میں مکمل طور پر اپنا کردار نبھایا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5299