ہند رجب فاؤنڈیشن کی بنیاد کب اور کیوں رکھی گئی؟

نیوزڈیسک

0

برازیل:برازیل کی ایک عدالت میں اسرائیلی فوجی کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج ہونے پر اسرائیلی فوجی رات کے اندھیرے میں برازیل سے فرار ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایک فلسطینی تنظیم ہند رجب فاؤنڈیشن کی جانب سے برازیل میں چھٹیوں پر آئے ایک اسرائیلی فوجی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی کہ یہ اسرائیلی فوجی غزہ میں عام شہریوں کے گھروں کو گرانے میں ملوث تھا۔

اس شکایت پر عدالت نے اسرائیلی فوجی کو تحقیقات کے لیے طلب کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیلی وزیر دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے سابق فوجی کو برازیل سے فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔

ہند رجب فاؤنڈیشن کا پس منظر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ہند رجب فاؤنڈیشن بیلجیئم میں قائم کردہ ایک تنظیم ہے، جو ایک فلسطینی بچی ہند رجب کے نام پر قائم کی گئی ہے۔ یہ بچی دو ہزارہ اٹھارہ میں قابض اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں قتل ہوئی تھی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5813

دوسری جانب، برازیل میں اسرائیلی حکومت کی غزہ میں جاری کارروائیوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، اس واقعے پر اسرائیل کے اندر سے بھی حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اسرائیلی فوجی کا اس انداز میں فرار ہونا موجودہ غیر ذمہ دار حکومت کی سفارتی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کے مطابق، موجودہ حکومت حکمرانی کے اہل نہیں اور اس معاملے میں فلسطینی اسرائیلی حکومت سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.